مٹی کی گاڑی

میری مٹی کی گاڑی

اور اسکے آگے مٹی کا بیل

اس سے پہلے کچھ روکھی مٹی

اس سے پہلے تھوڑا سا پانی

اس میں تھوڑی مٹی ڈالی

یا مٹی میں ڈالا پانی

یاد نہیں ترتیب مکمل

بات ہوئ اب بہت پرانی

میں نے پھر مٹی کو گوندھا

اسکو موڑا اور پھر توڑا

پہلے بنائے چاروں پہئے

پھر گاڑی کا جسم بنایا

مٹی ڈالی پانی ڈالا

اور گاڑی کا حسن نکھارا

پھر مٹی کا بیل بنایا

گاڑی کو اسکے ساتھ لگایا

گرتی خاک کو کچھ پانی نے

جڑ رہنے کا بھید سکھایا..

خیر پھر سورج چمکا

سورج دمکا

اور میں نے بہت صبر دکھایا

پھر میں سویا

جتنا بھی سویا

خواب میں مینے گاڑی دیکھی

اور اسکے آگے مٹی کا بیل

صبح صبح جب آنکھ کھلی تو

رم جھم برکھا برس رہی تھی

ہر پتا تھا تازہ تاز

ہ ہر ڈالی تھی گیلی گیلی

اک بلی تھی نیم کے نیچے

اک چڑیا شاخوں کے بیچ

سورج سورج، مٹی مٹی

بارش بارش، پانی پانی

… ہاۓ.. میری مٹی کی گاڑی

اور میرا مٹی کا بیل

کچھ مٹی کو گرتے مینہ نے

اک پل میں پانی میں ملایا

(167)

Share it :)Share on FacebookTweet about this on TwitterGoogle+share on TumblrPin on PinterestShare on LinkedInEmail to someone

Comments

comments

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *