قطب شمالی کے اک جزیرے پر

جو چند ہفتوں قبل تک

برفیلے دشت سے زیادہ کچھ نہ تھا

آج جھرنوں بہاروں کا آخری دن ہے

برف مہلک سرطان کی مانند

فضا کی خشک شریانوں میں پھیلنے لگی ہے

آج روشنی، حرارت، نشاط و زندگی 

 آج سورج کی آخری شام ہے

اور آگے اک سرد، طویل ہجر

اک مدھم ہوتی نزار کرن

ایک منجمد قطرے کو پگھلاتی ہے

جو ایک جھاڑی کے پتے سے کودتا ہے

اور سورج چھپ جاتا ہے

اور وہ قطرہ گرنے سے پہلے ہی

پھر سے برف بن جاتا ہے


Arqum

24/1/2016

(42)

Share it :)Share on FacebookTweet about this on TwitterGoogle+share on TumblrPin on PinterestShare on LinkedInEmail to someone

Comments

comments

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *